گلبرگ،شادمان،مسلم ٹاؤن میں 5غیر قانونی تعمیرات مسمار

گلبرگ،شادمان،مسلم ٹاؤن میں 5غیر قانونی تعمیرات مسمار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے پولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ گلبرگ‘شادمان‘مسلم ٹاؤن‘گارڈن ٹاؤن اور جیل روڈ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے پانچ تعمیرات مسمار،چار سر بمہر کر دیں۔ پلاٹ نمبر 19بی مسلم ٹاؤن پر بنائی گئی عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار کر دیا گیا۔پلا ٹ نمبر934شادمان پر تعمیر شدہ عمارت میں لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہوں پر تعمیرات کرنے کی وجہ سے اس عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار کر دیا گیا

۔ پلاٹ نمبر 628 اور پلاٹ نمبر34جیل روڈ پر بنائی گئی عمارت کے نقشے میں تبدیلی کی وجہ سے عمارت کو سربمہر کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر34جیل روڈ پربنائی گئی عمارت کے نقشے میں تبدیلی کی وجہ سے عمارت کو سیل کر دیا گیا۔نبی پورہ گاؤں گورومانگٹ روڈ‘گلبرگ میں بنائے جانے والے غیر قانونی پلرز مسمار کر دیئے گئے۔نبی پورہ میں واقع عمارت پر غیر قانونی طور پر بنائے جانے تیسرے فلور کو سر بمہر کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر43اے انڈسٹریل ایریاگلبرگ پرعمارت کو سربمہر کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر34سی گورومانگٹ روڈ‘گلبرگ پر لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہوں کو تعمیرات کرنے کی وجہ سے اس عمارت کا غیر قانونی حصہ مسمار کر دیا گیا۔برکت مارکیٹ کی راہداری میں بنائی جانے والی غیر قانونی دکان مسمار کر دی گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -