پٹرولیم قیمتوں پر حکومتی اعترافعوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،جواد احمد

  پٹرولیم قیمتوں پر حکومتی اعترافعوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،جواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سینیٹ میں اعتراف عوام کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،وزیر اعظم عمران خان عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران سے ویڈیو لنک گفتگو میں کیا۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی اساتذہ اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر ہیں۔
اب تاجر برادری اور سرکاری ملازمین نے بھی اپنے حقوق کے لئے سڑک پر آنے کا اعلان کردیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کے پاس ان طبقات کے مسائل کا حل موجود نہیں۔