ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید15دکانیں سیل،62گاڑیاں بند

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید15دکانیں سیل،62گاڑیاں بند

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سیگزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ 978 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا ہے اور 77 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی. انہوں نے کہا کہ 15 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے اور 62 گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا جبکہ 30 ہزار 600 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،تین ہوٹلز کو بھی بند کیا گیا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں اور کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -