پی ایم اے کے پی ایم سی او ر میڈیکل ٹرائبیونل کے دوبارہ قیام پر تحفظات
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی مرکزی کونسل کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز بذریعہ زوم ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر اکرام احمد تونیولاڑکانہ نے کی۔شرکا اجلاس نے پی ایم ڈی سی کے معاملات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایم ڈی سی کے خلاف ہونے والے ہر اقدام کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پی ایم اے کے مرکزی صدر اور سیکریٹری جنرل کی جانب سے وزیر اعظم کی توجہ پی ایم ڈی سی کے مسئلے کی جانب مبذول کرانے کیلئے ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر اکرام احمد تونیو نے کہا کہ خط میں پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرنے اور اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور میڈیکل ٹرائبیونل کے دوبارہ قیام کے حکومتی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد،سیکریٹری جنرل پی ایم اے سینٹر کراچی نے ادا کیے۔ اجلاس میں ڈاکٹر سلمہ اسلم، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر قاضی محمد واثق خازن، ڈاکٹر عامر سلیم، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر صاحبزادہ مسعود، ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر شاہد شوکت، ڈاکٹر عبدالغفور اور ملک بھر سے سینٹرل کونسلرز شریک ہوئے