بھارت کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گا،ام البنین
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف تحریک کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن پیماام البنین نے کہاہے کہ کشمیر سے بھارت ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گا، آزادی کشمیریوں کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، مودی ایسی اوچھی حرکتوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، کئی سالوں سے پوری وادی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔
، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئے
، کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی کشمیر کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کشمیریوں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستانی کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،۔