اسسٹنٹ کمشنر ز نے یونین کونسلوں میں ڈینگی مہم کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت یو سی 05 لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی29 بھاٹی گیٹ،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 ٹیپو بلاک میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔
افسران نے ہدایت کی کہ ڈینگی ورکرز ڈینگی سروئلنس کی رفتار کو مزید تیز کریں. انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس پر توجہ دیں.