جوہر ٹاؤن انٹرٹینمنٹ پارک میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

  جوہر ٹاؤن انٹرٹینمنٹ پارک میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ جوہر ٹاؤن میں بنائے جانے والے اینٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اورشہریوں کو تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے جوہر ٹاؤن میں اینٹرٹینمنٹ پارک کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالزاق چوہان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اینٹرٹینمنٹ پارک منصوبہ لاہور کا پہلا اینٹرٹینمنٹ پارک ہوگا۔یہ پارک جوہر ٹاؤن میں 140کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے پر33کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اینٹرٹینمنٹ پارک کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔یہاں جوگنگ ٹریک‘جم اور باسکٹ بال کورٹ بنایا جائے گا۔

ٹینس کورٹ‘منی گالف کلب اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

اینٹرٹینمنٹ پارک میں جھیل بھی بنائی جائے گی۔منصوبے کے لیے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔جلد ہی ٹینڈر طلب کرکے کام الاٹ کر دیا جائے گا۔اس وقت منصوبے کے ابتدائی ماحولیاتی تجزیہ کا کام جاری ہے جس کی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -