الخدمت دستر خواں ہوشربا مہنگائی میں نعمت سے کم نہیں،ذکر اللہ مجاہد

  الخدمت دستر خواں ہوشربا مہنگائی میں نعمت سے کم نہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت دسترخوان ہوشربا مہنگائی میں غربیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ الخدمت دستر خوان سے شہریوں کو دس روپے میں تین روٹیاں اور دس روپے کا سالن فراہم کیا جارہا ہے۔ الخدمت دستر خوان مزدور دہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے لیے بڑی سہولت ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سستے الخدمت دستر خوان کو راشن کی بڑی کھیپ فراہم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری عبدالواحد امیر زون173امان اللہ خان نمائندہ بلدیات یوسی 112 منصورہ،زاہد نعیم چشتی صدر یوسی، قاسم طارق سیکرٹری یوسی،ذوالنون عبدالماجد سابق ناظم لاہور، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر بھر میں آٹے کی قیمتوں میں چکی مالکان کا خود ساختہ اضافہ انتظامیہ کی نااہلی اور حکمرانوں کی بدترین کارکردگی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -