وفاقی وزراء بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں،جاوید قصوری

وفاقی وزراء بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ وفاقی وزراء بھی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ زرعی پالیسی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں فخر امام کا بیان کہ ”حکومت نے جو60ؒٓلاکھ ٹن گندم خریدی تھی وہ کہاں ہے“اس بات کا ثبوت ہے کہ چور لیٹرے حکومتی پارٹی میں بھی موجو د ہیں اور حکومت نے ان کو سیاسی شلٹر فراہم کیا ہوا ہے۔ حکمرانوں نے کسانوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

شعبہ زراعت زبوں حالی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات کا حل نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ فصلوں کی گرتی ہوئی قیمتوں سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کھاد اور ڈیزل سمیت تمام زرعی مداخل بشمول زرعی مشینری کی قیمتوں میں کم از کم پچاس فیصد تک کمی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -