عیدالاضحی پر پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹی جائیں،نعیم الدین

عیدالاضحی پر پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹی جائیں،نعیم الدین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے،قربانی کے جذبے،ہم آہنگی، اخوت کے فروغ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے ذریعے سے ہی ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، عید الاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔

اور خالق کائنات کے حکم پر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہے تاکہ مسلمانوں میں تقویٰ پرہیز گاری اور حکم الٰہی پر سرخم تسلیم کرنے کا ایمانی تقاضا پورا ہوسکے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -