پاکستانی فلم انڈسٹری کو آبا د دیکھنے کی خواہش ہے، رزکمالی

پاکستانی فلم انڈسٹری کو آبا د دیکھنے کی خواہش ہے، رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے جس کے لئے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا رز کمالی نے کہا کہ منفرد اور اچھوتے کرداروں کو پسند کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -