ریڈیو پاکستان کا اداکار البیلا کو 16ویں برسی پر خراج عقیدت

ریڈیو پاکستان کا اداکار البیلا کو 16ویں برسی پر خراج عقیدت

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کا اداکار البیلا کو 16ویں برسی پر بھر پور خراج عقیدت، خصوصی رپورٹ نشر کی گئی جس میں ان کی اداکاری اور گلوکاری کی صوتی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ فن کاروں کے تاثرات شامل تھے جس سے پروگرام کا صوتی آ ہنگ مزید خوبصورت ہوگیا،اداکار البیلا کی فنی زندگی پر بننے والی رپورٹ کے رائٹر،راوی اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے جبکہ فلمی کہانی نویس اور ہدایتکار ناصر ادیب،اداکار راشد محمود،حسیب پاشا اور مرحوم کے فرزند ہنی البیلا نے اپنی گفتگو میں البیلا کو اپنے فن میں یکتا قرار دیتے ہوئے انھیں دوسروں کا احساس کرنے والا انسان قرار دیا،البیلا صرف اداکار نہیں تھے بلکہ انھوں نے اپنی زندگی کے سارے درد اور آ نسو پی کر فلم بینوں کو ہنسنا سکھایاجس نے ان کے فن کو عروج پر پہنچا دیا،ان کا اصل نام تو اختر حسین تھا مگر فلمی نام البیلا سے مشہور ہوئے۔ البیلا نے رنگ منچ،ٹی وی اور فلم تینوں فارمیٹ میں کام کیا اور فلم بینوں پر اپنی اداکاری اور گلوکاری کا گہرا نقش چھوڑا،انھوں نے 90ء کی دھائی میں بچوں کے ڈرامے عینک والا جن میں تایا ابا کا جوکردار ادا کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے،البیلا عظیم انسان تھے اور ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

مزید :

کلچر -