اداکارہ آفرین بھٹی نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

اداکارہ آفرین بھٹی نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ آفرین بھٹی نے بھی شوبز کو خیر آبادکہ دیا،تفصیلات کے مطابق انہوں نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے شائقین کے لئے پیغام دیا کہ میں شوبز کی فیلڈ سے تنگ آگئی ہوں۔آفرین بھٹی نے کہاکہ میں نے اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر اپنا مقام بنایا مگر افسوس شوبز میں مجھے کچھ حاصل نہیں ہو۔آفرین بھٹی نے کہاکہ آج کے بعد کوئی بھی مجھ سے کسی ڈرامہ یا شوبز پراجیکٹ کے لیئے رابطہ نہ کرے کیونکہ میرا یہ فیصلہ اٹل ہے اور اب میں کبھی بھی اس فیلڈ میں واپس نہیں آو گی۔اداکارہ آفرین بھٹی نے آخرمیں اپنی ساتھی اداکاروں کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس شوبز فیلڈ میں بچ کر رہناہوگا۔
گا کیونکہ یہ ایک خطرناک فیلڈ ہے جس میں فن سے زیادہ فنکارکو جھوٹی تعریفوں کے پل پر چڑھا کر اس پل کی رسیاں کاٹ دی جاتی ہیں اور فنکار اپنے نام کے زعم میں ایسا منہ کے بل گرتا ہے کہ دوبارہ اٹھ نہیں پاتا۔

مزید :

کلچر -