پنجاب کا بااختیار وزیر ثقافت مقررکیا جائے،پیر سید سہیل
لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پنجاب کاایک مکمل اور بااختیار وزیر ثقافت مقررکیاجائے اور کسی ایسے شخص کو ایڈیشنل چارج نہ دیا جائے جو صرف اپنے چہیتوں کی کمیٹیاں بنائے،پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ ایک مکمل اور بااختیاروزیر ثقافت ہی فنکاروں اور ثقافت کے شعبہ سے وابستہ افراد کی مشکلات سن کر حل کرسکتاہے، انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے ثقافت ایک لولے لنگڑے کا کردار ادا کررہی ہے حالانکہ کسی ملک صوبہ کی پہچان اسکی ثقافت ہے اور آرٹس کونسلیں فنکاروں اور ثقافت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈزحکومت سے وصول کرتی ہیں اور یہ فنڈز صرف اور صرف ملازمین کی فوج ظفر موج کی نظر ھو جاتے ہیں اور فنکار اور ثقافت سے وابستہ افراد کو لالی پاپ دے کر خاموش کروادیا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام آرٹس کونسلوں کا گزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گااور خود مختار کونسل میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی کا بھی نوٹس لیا جائے۔