اداکارہ و گلوکارہ میگھانے سالگر ہ سادگی سے منائی

اداکارہ و گلوکارہ میگھانے سالگر ہ سادگی سے منائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا کی سالگرہ،تقریب فیملی کے ساتھ منائی،تفصیلات کے مطابق میگھا نے اپنی سالگرہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ منائی جس میں ان کی فیملی سے وابستہ افراد اور کچھ خاص دوستوں نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور میگھا جی کو تحائف دئیے گئے۔اس موقع پر میگھا نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ کی تقریب اسی جوش و خروش سے مناتی ہیں مگر اس دفعہ انہوں نے کرونا کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو بلایا ہوا تھا۔میگھا جی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں اپنے ویڈیو پیغامات اور میسجز کے زریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میگھا جی نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی سالگرہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے ان کی فیملی ان کے دل کے قریب ہے جو ان کی خوشیاں مناتی ہیں اور ان کے ہردکھ دردمیں شریک رہتی ہے۔

مزید :

کلچر -