اداکار نواز انجم کا چھوٹا بیٹا بھی گلوکار بن گیا

    اداکار نواز انجم کا چھوٹا بیٹا بھی گلوکار بن گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکار نواز انجم کا چھوٹا بیٹا بھی گلوکار بن گیا عید قربان پر اپنا پہلا گانا تیڈی یاد ریلیز کریں گے تفصیلات کے مطابق ملتان کی زرخیز مٹی سے تعلق رکھنے والے سٹیج ٹی وی کے معروف اداکار نواز انجم کے چھوٹے بیٹے عمر نواز نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیاوہ اس عید قربان پر اپنا پہلا گانا ”تیڈی یاد“ چاند رات کو ریلیز کریں گے نواز انجم اس موقع پر بڑے خوش ہیں اور اپنے بیٹے کے لئیے دعا گو ہیں کہ وہ بھی اپنے باپ اور اپنے بڑے بھائی احمد نواز کی طرح اپنا لوہا منوائے گا عمر نواز کا کہنا تھا میں بڑا خوش ہوں۔

ور مجھے امید ہے میرا گانا لوگ پسند کریں گے

مزید :

کلچر -