شہرت ہمیشہ خزانے کی شکل میں موجود رہتی ہے،سعیدہ

شہرت ہمیشہ خزانے کی شکل میں موجود رہتی ہے،سعیدہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے کہاکہ میری نئی فلم ”شہر کی برفی“منفرد اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، ابھی شوبز کے اصل رموز سمجھ میں آئے، موجودہ مقام اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے حاصل کیا اور مجھے اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارش اور شارٹ کٹ کی ذاتی طور قائل نہیں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے،میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ شوبز میں محنت سے مقام حاصل کریں کیونکہ انسان شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو نکل جاتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپس بھی آتا ہے۔

جبکہ محنت سے حاصل کی گئی شہرت ہمیشہ آپ کے پاس ایک خزانے کی شکل میں موجود رہتی ہے۔

مزید :

کلچر -