ZEE انٹرٹینمنٹ شائقین کیلئے پروگرام زندگی پیش کریگا

ZEE انٹرٹینمنٹ شائقین کیلئے پروگرام زندگی پیش کریگا

  

لاہور(پ ر) ناظرین کی انٹرٹینمنٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر میڈیا اینڈ انٹر ٹینمٹ پاور ہائس ZEE انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ(ZEE) نے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے دلچسپیوں سے بھرپور پروگرام زندگی کو اپنے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ZEE5 پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔زندگی کے شوز حقیقت سے قریب، لاجواب کردار سازی، بے مثال پرفارمنس اور ناظرین کی بھرپور تسکین کے باعث مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔دنیا بھر سے ناظرین کے بھرپور اصرار پر زندگی کا دوبارہ آغاز نہ صرف اپنے مقبول ترین انداز کے ساتھ ہوگا بلکہ اس میں مزید نئے خیال افروز اور مختلف کلچر ز کے رنگ بھی شامل کئے جارہے ہیں۔عالمی سطح کے اولین کونٹنٹ برانڈ ہونے کی بناپرزندگی نے ہمیشہ حقیقی کہانیاں پیش کی ہیں جو منفر د ہوتے ہوئے بھی انداز بیان اور اپیل کے لحاظ سے عالمی حیثیت کی حامل ہیں اور دنیا بھر کے ناظرین کواپنے دل کی آواز معلوم ہوتی ہیں۔اس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئےZEE5 Global اور انٹرنیشنل براڈکاسٹ بزنس،ZEE کے CEO جناب امیت گوئنکا نے کہا، ZEE"کی مقبولیت اس کے منفر د انداز کی کہانیاں ہیں جو دنیا بھر میں اس کے کروڑوں ناظرین کی پسندہیں اور جو مختلف نوعیت کے مواد پر مبنی ہوتی ہیں۔ زندگی کوہمیشہ سے اپنے بہترین مواد اور دنیا بھر کی ثقافت سے منتخب کی جانے والی کہانیوں کی بناء پر ڈیجیٹل ناظرین میں منفرد مانا جاتا ہے۔۔ زندگی کے عالمی سطح کے مواد میں ایک زبردست اپیل ہوتی ہے اور ہم اس بھرپور اپیل اور پرکشش مواد کو انڈیا اور دنیا بھر میں ZEE5 کے ذریعہ پیش کرنے جارہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ناظرین کی ضروریات مختلف نوعیت کی ہیں اور ہم اسی لئے ہی زندگی میں مختلف نوعیت کا مواد پیش کرتے ہیں جس میں عالمی سطح کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہم اپنے ناظرین کو ہر قسم کے احساسات اجاگر کرنے کیلئے غیرمعمولی انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ناظرین ایک بار پھر ہمارے پلیٹ فارم سے پیش کئے جانے والے شوز کی بھرپور پذیرائی کریں گے جس طرح سے انہوں نے ماضی میں ہمارے کام کو پسند کیا تھا۔

مزید :

کلچر -