سنتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 42.91فیصد کمی

  سنتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 42.91فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران سنتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 42.91فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کی مالیت 3.7ارب روپے تک کمی ہوگئی جبکہ اپریل 2020ء کے دوران 6.5ارب روپے مالیت کا سنتھیٹک فائبر درآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران سنتھیٹک فائبر کی قومی درآمدات میں 2.8ارب روپے یعنی 42.91فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -