سی پیک کی کامیابی سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا،راولپنڈی چیمبر

سی پیک کی کامیابی سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا،راولپنڈی چیمبر

  

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تعمیراتی منصوبے کے اعلان کردہ پیکج کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیز کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں فروغ پا سکیں۔ صدرچیمبر صبور ملک نے کہا ہے کہ صنعتی پارکوں کو مقامی دستیاب وسائل سے مل کر تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے تاھم کرونا وبا میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری اس وقت ایک اہم چیلنج ہے اس پر قابو پاناضروری ہے۔

کہ نجی شعبے کو مزید مراعات اور مواقع دیئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی زونز پاکستان کو جی ڈی پی، غربت کے خاتمے اور بے روزگاری کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک بلاشبہ ایک اہم میگا پروجیکٹ ہے جس کی کامیابی سے ملک اور خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین مشترکہ منصوبے سے اعتماد سازی اور مقامی ملکیت میں اضافہ ہو گا۔

مزید :

کامرس -