تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ندیم وائیں

      تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ندیم وائیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری عامر مرزا کو منتخب ہونے پر لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور کی مبارکباد پروگرام کے مہمان خصوصی ندیم وائیں تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں بابر محمود، عامر سہیل، ارجمند مقصود، حاجی عتیق،آغا ذوالفقار، لالہ یاسر، عمران بٹ، باؤبشیر ودیگر نے شرکت کی۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر چوہدری، جنرل سیکرٹری عامر مرزا، حمید اختر خان، چوہدری شمیم، ہمایوں چوہان، قیوم بھائی، راحیل ڈار، رضوان کاشف نے دیے۔اس مو قع پر مہمان خصو صی سابق چیئرمین ندیم وائیں نے کہا ہے کہ انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے عامر مرزا کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے مزید کہا نو منتخب جنرل سیکرٹری انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرینگے کیونکہ یہ تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ایسے لوگوں کو تاجر برادری کی خدمت کیلئے مو قع دینا چا ہیے۔عامر مرزا تاجروں کی تمام توقعات پر پورا اتریں گے کیونکہ ان کا انتخاب منٹگمری روڈ کے تاجروں نے کیا ہے امید کرتا ہوں کہ صدرانجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر چوہدری کی قیادت میں تما م عہدیداران برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے،آخر میں صدرانجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر چوہدری نے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوکہاکہ ہمیشہ جیت حق اور سچ کی ہوتی ہے اور سچ کو کھبی آنچ نہیں آتی۔

مزید :

کامرس -