احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 608فیصد اضافہ

احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 608فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال میں پہلے نو ماہ کے دوران احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (اے ایچ ٹی ایم) کی بعد از ٹیکس آمدن میں 608فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا مارچ 2019-20ء کیلئے کمپنی کا بعدازٹیکس منافع 177ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کے عرصہ کے دوران اے ایچ ٹی ایم کو 25ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو مہینوں کے دوران احمد حسن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 152ملین روپے یعنی 608فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 1.73روپے کے مقابلہ میں 12.26روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -