دورہ انگلینڈ: کھلاڑیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی کارڈ جاری

دورہ انگلینڈ: کھلاڑیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی کارڈ جاری

  

ڈربی(آئی این پی)اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20 اسکواڈ کے اراکین ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں۔دورہ انگلینڈ کے پہلے مرحلے میں قومی ٹیم ووسٹر کے بعد اب دوسرے مرحلے میں ڈار بی میں موجود ہے او ر کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ووسٹر کے بعد ڈار بی میں بھی کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گراؤنڈ کے واش روم کے برعکس ہوٹل میں اپنے واش روم کا استعمال کریں۔دوسری جانب بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے دورے کے ایکریڈٹیشن کارڈ کے ساتھ ایک دوسر خصوصی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔دوسرا کارڈ کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا ہے اور کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھیں۔اطلاعات کے مطابق دوسرے کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔دورے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے جاری کیے گئے دوسرے کارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے تاکہ وہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -