ویمن کرکٹ ٹیم کی باؤلر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی میڈیم فاسٹ باؤلر کائنات امتیازنے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے منگنی کرلی۔کائنات نے اپنی منگنی کی اطلاع سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منگنی کی انگھوٹی پہنتے ہوئے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار میں نے ’ہاں‘ کردی، میری منگنی ہوگئی، الحمداللہ۔انہوں نے بتایا کہ منگنی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔مداحوں اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے کائنات امتیاز کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں جس پر کرکٹر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی شکرگزار ہوں جو میری خوشی میں شریک ہوئے۔