مسلم لیگ (ن) کا ”پنجاب بچاؤ تحریک“ شروع کرنے کا اعلان، بلاول کے لاہور میں ڈیرے، شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں سے رابطے، اے پی سی پر مشاورت کا امکان

مسلم لیگ (ن) کا ”پنجاب بچاؤ تحریک“ شروع کرنے کا اعلان، بلاول کے لاہور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹر ی جنر ل احسن اقبال نے ”پنجاب بچاؤ تحر یک“شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے، صوبے میں صحت وتعلیم کے شعبوں کابجٹ ختم ہو چکا ہے، ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پر نیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی،جسے قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں شعبہ صحت پر توجہ دینی ہوگی،فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے طبی عملے نے بہتر ین خدمات سرانجام دیں،ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے،پی ایم ڈی سی کو فٹ بال بنادیاگیاہے، کورونا پھیلنے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے،ڈاکٹروں سے جو معلو مات ملی ہیں اس نے تشویش میں مبتلا کردیا،امریکہ،روس،یورپ سمیت تمام ممالک کورونا کیسامنے بے بس نظرآئے، انہوں کہا پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سے محکمہ صحت کی نجکاری کی جارہی ہے،دوسال میں 2کروڑعوام مزیدغربت میں چلے گئے،ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نے جن تحفظات سے آگاہ کیا وہ حق بجانب ہیں، 6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈا کٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی، 6ہزارڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں تربیت لی، پنجاب میں بد انتظامی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے،شعبہ صحت سے لیکرباقی شعبوں کو تباہ کردیاگیا۔ پنجاب سے کس بات کابدلہ لیاجارہا ہے؟،ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلاگیا،وقت آگیا پنجاب بچاؤ تحریک شروع کی جائے۔ حکومت صرف نیب کے ذریعے جھو ٹے کیس بنانے پر کام کررہی ہے، ہارس ٹریڈنگ اوردباؤکے ذریعے ارکان پنجاب اسمبلی کو روکا گیا، پی ٹی آئی حکومت کو ڈزاسٹر گورننس کہیں گے،بیرون ملک سے ڈگری لیکرآنے والے ڈاکٹرز کو لائسنس جاری کئے جائیں۔ پنجاب کو پسماندہ ترین صوبہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ ایک صوبے میں پانچ آئی جی اور چار چار چیف سیکرٹری بدلتے ہیں۔ عمران نیازی کوپنجاب کی تباہی پرجواب دیناپڑے گا۔ پرانی سڑکوں پرٹول لگاکرجگاٹیکس وصول کیاجارہاہے۔ پنجاب کاانفراسٹرکچرتباہ ہوگیا،گزشتہ 2سال میں سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔ صوبائی سطح پربھی صوبائی ہیلتھ چارٹرتیارکیاجائے گا۔ کوشش کریں گے آزادکشمیرمیں ڈاکٹروں کے مسائل کوحل کیاجائے۔ جیسے پائلٹس کیساتھ جعلی لائسنسوں والاڈرامہ کیا کہیں یہ ڈاکٹروں کیساتھ بھی کچھ ایساناکردیں۔پی ٹی آئی حکومت ملک میں وہ صحت کانظام لاناچاہتی ہے جوہمارے حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس نظام سے غریب آدمی کا علاج کرانا مشکل ہو جائے گا۔ یہ پاکستان امیروں کانہیں 22کروڑ عوام کاہے۔
مسلم لیگ ن

لاہور،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے،پنجاب کے دارالحکومت میں مو جو دگی کے دوران بلاول بھٹوزرداری اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان رابطے کا امکان ہے جس میں آل پار ٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اور لیگی قائدین کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر مشاورت ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری 30جون کو بھی لاہور آئے تھے اورایک ہفتے سے زائد قیام کے دوران کسی لیگی رہنما نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھاجس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹوزرداری مایوس ہوکر کراچی روانہ ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ (ن)کے بلاول بھٹوزرداری سے بیک ڈور رابطوں کے بعد پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کے درمیان معاملات طے ہوئے ہیں جس کے بعد بلاول بھٹوزرداری ایک بار پھر اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کے مشن میں متحرک ہوگئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو انکی 35 برسی پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جمہوری و انسانی حقوق کی وہ جدوجہد آج بھی جاری ہے، جس کے دوران شاہنواز بھٹو شہید ہوئے،شہید شاہنواز نے ضیاء حکومت کے جمہوریت پسند رہنماؤں، کارکنوں اور عوام پر مظالم کیخلاف عالمی سطح پر شعور کو جگایا،شہید شاہنواز بھٹو کی شہادت میں استعمال ہونیوالا زہر آمرانہ قوتوں کی باقیات کے گوداموں میں آج بھی بہت ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا میرے شہید ماموں کو ڈکٹیٹر کی جانب سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ دھمکیوں کے باوجود انہوں نے جمہوری اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھی اور سیاسی مخالفین پر مظالم کی شکل میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف ضمیر کو جھنجھوڑا۔ تاریخ گواہ، پیپلز پارٹی نے بہت ساری آزادی کی تحریکوں کے مقابلے میں جمہوریت کی خاطر زیادہ تکلیفیں برداشت کیں۔ ہمارے لئے مصائب اور قربانیو ں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت کو موت کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں،پیپلز پارٹی چھ دہا ئیوں سے آمروں اور ان کے جانشینوں کا مقابلہ کرتی آئی ہے۔ پیپلز پارٹی کو آج دیوار سے لگانے والوں کو اپنے سابق ہم منصبوں کی گمراہ نسلوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ بھٹو کا خون آج بھی ملک میں بڑے فخر کیساتھ کھڑا ہے اور پسماندہ عوام اور ملک کیلئے بلا خوف و خطر سینہ سپر ہے۔ عوام اور خصوصاً جیالے شہید شاہنواز بھٹو کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔شہید شاہنواز بھٹو جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں ہر قدم پر یاد آئیں گے۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -