مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت کی انتہا، مزید 4کشمیری نوجوان شہید

      مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت کی انتہا، مزید 4کشمیری نوجوان شہید

  

شوپیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نہ تھم سکی، بھارتی فوج نے شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ وادی میں بھارت کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ آپریشن سے پہلے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔بھارت نے جنت نظیر وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -