پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طور پر مضبوط کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

  پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طور پر مضبوط کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 455 بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طور پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا،17رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت سے موصول ہونے والے محاصل کی مساویانہ تقسیم کے لیے 17 رکنی لوکل گورنمنٹ مالیاتی کمیشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔وزیراعلی پنجاب وصوبائی وزیر بلدیات سردارعثمان بزدار پنجاب لوکل گورنمنٹ مالیاتی کمیشن کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کوچیئرمین نامزد کیا گیا، سیکرٹری خزانہ پنجاب لوکل گورنمنٹ مالیاتی کمیشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے، جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری ہاؤسنگ ممبرز ہونگے۔دیگر ممبرز میں ارکان اسمبلی محمد لطیف نذر، سردار اویس دریشک، میاں یاور زمان، سردار اویس احمد خان لغاری شامل ہیں، ماہر اقتصادیات پروفیسرڈاکٹر علی چیمہ، میجر ریٹائرڈ عبدالرحمن رانا، حافظ محمد اسلام، ماہر اقتصادیات ثروت احسن، سربراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، سربراہ ٹان کمیٹی داجل ڈسٹرکٹ راجن پور، سربراہ تحصیل کونسل لیہ اورسربراہ تحصیل کونسل ساہیوال پنجاب لوکل گورنمنٹ مالیاتی کمیشن کے ممبرز نامزد کیے گئے ہیں، سیکرٹری فنانس پنجاب عبداللہ خان سنبل نے پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کمیٹی ممبرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ اول -