افغان طالبان نے ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملٹری ونگ کا سربراہ بنا دیا

  افغان طالبان نے ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملٹری ونگ کا سربراہ بنا ...

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت سے ممکنہ مذاکرات کے لیے افغان طالبان نے صفوں میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق امیر افغان طالبان ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب کو ملٹری ونگ کا سربراہ بنا دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طالبان حکام نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم میں طاقتور شخصیات کو شامل کیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ 20 رکنی مذاکراتی ٹیم میں مزید چار ارکان کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ نئی مذاکراتی ٹیم میں ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی اور اہم رہنما عبدالحکیم کے ساتھ طالبان حکومت میں چیف جسٹس کے طور پر تعینات رہنے والے مولوی ثاقب بھی شامل ہیں۔طالبان ذرائع نے اے پی کو بتایا کہ یہ رد و بدل طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کی نگرانی میں ہوا ہے جس کا مقصد تحریک کے فوجی اور سیاسی بازؤں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

ملا محمد یعقوب

مزید :

صفحہ اول -