رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ کل

رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ کل

  

دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کا اہم اجلاس ویڈیو لنک پر کل ہوگا جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کے اعلان کا قوی امکان ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے شیڈول اور وینیو کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں آئندہ برس میزبانی کا خواہش مند ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارتی بورڈ شیڈول کے مطابق آئندہ برس ہی ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔ 2023 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ون ڈے) بھی بھارت میں شیڈول ہے اس لیے بھارت بیک ٹو بیک 2آئی سی سی ایونٹس کرانے کی حق میں نہیں ہے اس لیے بھارت اگلے ہی برس ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

مزید :

صفحہ اول -