برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ 

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ 

  

سرینگر(این این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ ایم پی ریچل ہوپکنز نے کشمیر کی تازہ صورتحال کو برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لئے پارلیمنٹ میں کشمیر پر کھلی بحث کا مطالبہ کر دیاہے۔  رواں سال ستمبر میں برطانوی پارلیمنٹ  میں کشمیر کی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کی لوٹن ساوتھ سے رکن ایم پی ریچل ہوپکنز نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر بحث مارچ میں منعقد ہونا تھی جسے کورونا وبا کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے جس پر ہمیں فوری اس مسئلہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں زیر بحث لانا چاہئیے۔ ایم پی ریچل ہوپکنز اور دیگر ممبران کی کوششوں کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں رواں سال ستمبر میں کشمیر ایشو پر بحث کا قوی امکان ہے۔

بحث کا مطالبہ 

مزید :

صفحہ اول -