جسٹس فائزعیسیٰ کیس،پاکستان بار کونسل کو فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے مہلت مل گئی

  جسٹس فائزعیسیٰ کیس،پاکستان بار کونسل کو فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے مہلت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے وقت مانگ لیا،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نظر ثانی دائر کرنے کیلئے پاکستان بار کونسل کو دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔درخواست میں کہاگیاکہ عدالت عظمی کا 19 جون کا مختصر فیصلہ چیلنج کرنے کا ارادہ ہے،فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کی تیاری کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔پاکستان بار کونسل نے عدلیہ کی آزادی کی خاطر صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا،بار کونسل صدارتی ریفرنس اور جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سراہتی ہے۔اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور بچوں کا معاملہ انکوائری کیلئے ایف بی آر کو بھیجوانے پر مطمئن نہیں،دس ممبر بنچ نے صدارتی ریفرنس کو متفقہ طور پر کالعدم قرار دیا۔درخواست میں کہاگیاکہ صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے بعد معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کا کوئی جواز نہ تھا۔ایف بی آر حکومتی ادارہ ہے،جس سے آزاد اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی توقع نہیں،حقائق اور حالات کے پیش نظر فیصلہ پر نظر ثانی کا یہ اچھا مقدمہ ہے۔
مہلت

مزید :

صفحہ اول -