طویل لاک ڈاؤن سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا، حماد اظہر

  طویل لاک ڈاؤن سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا، حماد اظہر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ غیر معینہ مدت کا لاک ڈاؤن لگ جاتا تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ایک بیان میں حماد اظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے جب غیر معینہ مدت کے لاک ڈاۂن کے مطالبات کیے جارہے تھے؟انہوں نے کہا کہ غیر معینہ لاک ڈاؤن لگ جاتا تو ہمارے جیسے ترقی پذیر ملک میں بھوک اور غربت پھیل جاتی۔حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس حوالے سے دانشمندانہ راستہ اپنایا اور نقصان کو کم سے کم کیا۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -