بھارتی افواج کی ایل او سی بڑوھ سیکٹر پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

      بھارتی افواج کی ایل او سی بڑوھ سیکٹر پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سماہنی (این این آئی) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑوھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، یونین کونسل کھمباہ کے موضع بڑوھ میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کی جس سے مظہر اقبال کی اہلیہ نازیہ بی بی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی،زخمی خاتون گھریلو کام کاج میں مصروف تھی، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا۔ بعدازاں زخمی کو کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بھرپوراورموثرجوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ایل او سی فائرنگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو طلب کر کے کنٹرول لائن کے رکھ چکری، بروہ اورسماہنی سیکٹرزکو بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارتی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں کرنی، گاہی اور بڑوھ کی 3 خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ رواں برس بھارت نے 1697 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید، 133 زخمی ہوئے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ پاکستان نے کہاکہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے یونین کونسل کھمباہ کے موضع بڑوھ کی رہائشی خاتون زخمی ہو گئی۔زخمی خاتون گھریلو کام کاج میں مصروف تھی، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بھرپوراورموثرجوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ایل او سی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -