کلبھوشن یادیو کیس، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی

  کلبھوشن یادیو کیس، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے گرفتار ہونیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کے معا ملے پر آرڈیننس جلد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون ا ٓرڈیننس کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو جائیگی۔اْد ھر وزارت قانون نے کلبھوشن یادیو سے متعلق آرڈیننس خاموشی سے جاری کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا سزا کیخلاف اپیل کیلئے جاری آرڈیننس میں کوئی بد نیتی نہیں، بھارت کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا۔ترجمان وزارت قانون کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا کہ کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دیا جائے، عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس جاری کیا گیا، ماضی میں حکومتیں اسی طریقے سے آرڈیننس جاری کرتی رہیں۔

وزارت قانون تجویز

مزید :

صفحہ اول -