تا جروں نے کاروباربحال کرنے کیلئے 31جولائی کی ڈیڈلائن دیدی اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر کے تاجروں نے کاروبار کی بندش اور مطالبات کے حل کیلئے حکومت کو 31جولائی کی ڈیڈ لائن

    تا جروں نے کاروباربحال کرنے کیلئے 31جولائی کی ڈیڈلائن دیدی اسلام ...

  

دیدی۔اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ”ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ“احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔تاجروں نے مطالبات کے حق میں زیر وپوائنٹ اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس تک مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا،دیگر شہروں سے آ نیو ا لے تاجر زیرو پوائنٹ پہنچے تو پولیس نے انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پیدل جلوس کے بجائے سرینا چوک تک صرف گاڑیوں میں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ریلی میں مظاہرین باجے اور گاڑی کے ہارن بجاکر احتجاج کر تے رہے، ان کا مطالبہ تھا ملک بھر کے ریسٹورنٹس، سکولز، ہوٹلز اور شادی ہالز کو فوری طور پر کھولنے دیا جائے اور تمام کاروبار رات 10 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت دی جائے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہمارا راستہ روکا گیا، بلوچستان اور سندھ کے مظاہرین کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیاگیا،اگر عمران خان پارلیمنٹ کے سامنے جا سکتے ہیں تو تاجروں کو کیو ں روکا گیا؟انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہوٹل، سکول، پارلرز، شادی ہال سب کو کھولنے کی اجازت دی جائے،لاک ڈاؤن کی چھٹی ختم اور رات 10 بجے تک دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ بس میں 50 آدمی سفر کر سکتے ہیں تو شادی ہال میں 100 لوگ کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ تاجروں کو بلا سود قرضے دیے جائیں تاکہ انہیں ریلیف ملے۔ 31جولائی تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو حکمران بھگاؤ تحریک شروع کی جائے گی۔اس موقع پرشاہد غفور پراچہ نے کہا حکومت کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کیلئے شام سات کی بجائے وقت دس بجے مقرر کر ے۔ چھوٹے تاجروں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے،ہفتہ وار دو چھٹیوں کے بجائی ایک چھٹی ہونی چاہئے۔31 جولائی تک حکومت کی پالیسی تبدیل اور ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل دیں گے۔

تاجر ڈیڈ لائن

مزید :

صفحہ اول -