وزیراعظم کے 5مشیر اور معاون خصوصی دہری شہریت، 2گرین کارڈ ہولڈر نکلے

  وزیراعظم کے 5مشیر اور معاون خصوصی دہری شہریت، 2گرین کارڈ ہولڈر نکلے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 15معاونین خصوصی و مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 15معاونین خصوصی اور مشیروں میں سے 5دہری شہریت اور دو گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری برطانوی، ندیم افضل چن کینیڈا، شہزادہ سید قاسم اور ندیم بابر امریکی شہریت رکھتے ہیں جبکہ معاون خصوصی تانیہ ایدریس پاکستان، کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔ اسی طرح معیدیوسف اور شہبازگل امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے پاکستان میں اثاثے نہیں البتہ لندن میں وہ کروڑوں روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔معاونِ خصوصی شہباز گل کے مجموعی اثاثے 15کروڑ، شہزاد اکبر کے 5کروڑ سے زائد ہیں۔ اسی طرح ثانیہ نشتر پانچ لاکھ روپے مالیت کے سونے، ایک گاڑی کی مالک ہیں جبکہ ان کے بینک اکانٹ میں ساڑھے 6لاکھ روپے موجود ہیں اور وہ 23لاکھ روپے کی مقروض بھی ہیں۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ غیر ملکی شہریت نہیں رکھتے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 29کروڑ 70 لاکھ رپے ہیں۔ اسی طرح عبدالرزاق داود کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75کروڑ 68لاکھ جبکہ ملک امین اسلم کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ 48ہزار روپے ہے۔

دہری شہریت

مزید :

صفحہ اول -