حافظ آباد: ڈکیتی کی وارداتیں، شہری ہزاروں کی نقدی سے محروم

حافظ آباد: ڈکیتی کی وارداتیں، شہری ہزاروں کی نقدی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں باغ کہنہ کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ طفیل ولد نور محمد سکنہ قلعہ مراد بخش اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ باغ کہنہ کے قریب اسے تین مسلح ڈاکووں نے روک کر 5ہزا روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ دوسری واردات صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقہ ظفر موڑ کے قریب ہوئی جہاں حسن رضا ولد چن شاہ لوڈر رکشہ پر کھاد لوڈ کرکے جارہا تھا کہ ظفر موڑ کے قریب اسے تین مسلح ڈاکووں نے روک کر 28ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔
اور فرار ہوگئے۔جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔

مزید :

علاقائی -