حادثہ کا شکار 3نوجوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی

  حادثہ کا شکار 3نوجوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی

  

گجرات (بیورورپورٹ) ترکی سے یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے گجرات کے رہائشی 3نوجوانوں کی غائبانہ نما ز جنازہ ادا کر دی گئی۔

عادوال کے رہائشی علی شاہ‘ محسن اور عبد الرحمان جو ایک ماہ قبل ایک گاؤں کے رہائشی ایجنٹ کے ذریعے لاکھوں روپے دیکر بیرون ملک جانے کیلئے گھر سے نکلے اور کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔

محلہ ریلوے کالونی لالہ موسی کے دو سگے بھائی بھی ان بدنصیب افرادمیں شامل ہیں جو گہرے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق مرنیوالے نوجوانوں کو ترکی کے سرحدی علاقے میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -