لائسنس فیس کا نشریات دیکھنے سے کوئی تعلق نہیں، ایم ڈی پی ٹی وی

لائسنس فیس کا نشریات دیکھنے سے کوئی تعلق نہیں، ایم ڈی پی ٹی وی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن (ایم ڈی پی ٹی وی) عامر منظور نے ٹی وی لائسنس فیس کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کا اہم قومی کردار غیر تجارتی نوعیت کا ہے، شہریوں سے لیا جانے والا ٹیکس ٹی وی سیٹ رکھنے اور نشریات موصول کرنے کی صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔عامر منظور کا کہنا ہے کہ یہ فیس ٹی وی سیٹ رکھنے پر چارج ہوتی ہے اس کا پی ٹی وی کی نشریات دیکھنے سے تعلق نہیں۔ان کاکہنا ہے کہ پی ٹی وی کے اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،ملتان اور مظفر آباد میں سینٹرز کام کررہے ہیں جو اتنے محاصل پیدا کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے کہ اپنے تمام منصوبوں کے اخراجات پورے کرسکیں۔خیال رہے کہ حکومت نے ٹی وی کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ٹی وی لائسنس کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔

ایم ڈی پی ٹی وی

مزید :

صفحہ اول -