حکومت گرانے کا ایجنڈا دیوانے کا خواب، آئینی مدت پوری کرینگے: شبلی فراز

حکومت گرانے کا ایجنڈا دیوانے کا خواب، آئینی مدت پوری کرینگے: شبلی فراز

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فرازاور اعجازاحمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے، ثابت ہوا کہ منظور پاپڑ والے کے اکاوئنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دونمبری کیلئے استعمال کیا۔ شہباز شریف قوم کو جواب دیں اور اپنے وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں۔ ٹی ٹی شریف کی دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے۔(ن) لیگ کے تنخواہ دار ترجمان جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، حکومت گرانے کا ایجنڈہ دیوانے کا خواب ہے حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔پی ٹی آئی کی حکومت (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سابقہ کرپشن کی وجہ سے مشکلات کی دلدل میں دھنسے ہوئے اپنے ملک کو بھی ریسکیو کر رہی ہے لیکن اپوزیشن کو اس سے بھی پریشانی لا حق ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،نام نہاد اپوزیشن ٹولہ اپنی بقاکی جنگ لڑرہا ہے، انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں، ملک کو افرا تفری کی دھکیلنے والوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لے گی۔ موجود حکومت ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی غلطیوں کا ازالہ کررہی ہے اور دن رات بغیر کسی نمود و نمائش کے ملکی استحکام و ترقی کی طرف توجہ ہے۔و زیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی بلکہ احتساب کے قانون میں جو سقم موجود ہیں انہیں بھی دور کیا جائے گا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -