الیکٹرانک پیمنٹ سے مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیا گیا، سید حماد عابد

  الیکٹرانک پیمنٹ سے مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیا گیا، سید حماد عابد

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن ادائیگیاں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ڈیڑھ ماہ کے دوران 02 لاکھ 82 ہزار 972 شہریوں نے آن لائن چالان پیمنٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، 90 فیصد شہریوں کی طرف سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے ذریعے جرمانے جمع کروائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن پیمنٹ کے بعد شہریوں کو موقعہ پر ہی کاغذات دیئے جارہے ہیں، الیکٹرانک پیمنٹ کی ادائیگی پر۔کوئی اضافی ٹیکس نہیں ہیں، سید حماد عابد کا نے کہا کہ کورونا خدشات کے باعث الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کو متعارف کروایا گیا، شہریوں کو اب بینکوں کی لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا، شہری ATM، تمام بینک برانچز، ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے بھی چالان جمع کروا سکتے ہیں، اس سے پہلے شہریوں کو صرف مخصوص بینک برانچ میں چالان جمع کروانے کی سہولت تھی، سید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر سماجی فاصلوں اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر الیکٹرانک چالان ادائیگی کا طریقہ کار واضح کیا گیا، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مینول پیمنٹ کی قباحتوں کو دور کر دیا گیا،ٹریفک چالان کی ادائیگی ملک بھر کے کسی بھی بینک اور کسی بھی جگہ، شہر سے کی جاسکتی ہے، الیکٹرانک پیمنٹ سے مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کیلئے بھی الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کافی مفید ثابت ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے خدمت مرکز ارفع کریم کا دورہ کیا، اس موقعہ پر انچارج خدمت مرکز نے سی ٹی او لاہور کو خدمت مرکز میں دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا بھی جائزہ لیا۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے لائنسنگ کیلئے مزید ایک اور کاؤنٹر لگانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں تمام خدمت مراکز اور لائسننسگ سنٹرز پر شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں،شہر بھر میں تمام سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے قیمتی وقت کے پیش نظر آن لائن ٹائم شیڈولنگ متعارف کروائی گئی ہے۔

شہری پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

علاقائی -