ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل، ڈاکٹر ظفر مرزا

  ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل، ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (این این آئی)ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں، ہسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ ہفتہ کو ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،۔پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دْنیا میں بہترین رہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم نے جلد ہی اقدامات اْٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -