گکھڑ منڈی: شاپنگ کیلئے آئی ماں بیٹی کار سمیت اغواء

گکھڑ منڈی: شاپنگ کیلئے آئی ماں بیٹی کار سمیت اغواء

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) میاں بیوی سمیت 5افراد نے شاپنگ کے لیے آئی ہوئی ماں بیٹی کو کار سمیت اغواء کر لیا علامہ اقبال ٹاؤن راہوالی کے رہائشی محمد نواز کی بیٹی سائرہ نواز (س) زوجہ عاصم سہیل اور نواسی سبین سہیل(س) بعمر 14سال گذشتہ روز شام کے وقت کار نمبری LDB-2493پر فضل سنٹر جی ٹی روڈ راہوالی میں شاپنگ کرنے کے لیے گئیں واپس نہ آئیں تو ان کی تلاش کرنے پر ڈھینگرانوالی کے محمد شہباز اور علامہ اقبال ٹاؤن کے محمد شبیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی اور نواسی کو علامہ اقبال ٹاؤن کے ہی رہائشی کامران اور اس کی بیوی صباء کامران نے اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی سمیت اغواء کیا ہے جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں مغویان کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

مزید :

علاقائی -