وزیر آباد: گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، ہزاروں کے جرمانے

وزیر آباد: گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، ہزاروں کے جرمانے

  

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،ہزارروں روپے جرمانے،مقدمہ درج۔تحصیلدار و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وزیرآباد چوہدری محمد ارشد نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس دوکانداروں کو مجموعی طور پر 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور سرکاری کنٹرول نرخ سے مہنگا گوشت فروخت کرنے پر محلہ نبی بخش کے قصاب احمد اور بھولا قصا ئی ولد محمد حسین کے خلاف تھانہ سٹی میں قانونی کاروائی کے لئے استغاثے روانہ کر دیئے۔یاد رہے کہ وزیرآباد میں ناجائزمنافع خوروں نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -