جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سافٹ وئیرز کی استعداد کارکو مزید بڑھا یا جائیگا: شہزادہ سلطان

  جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سافٹ وئیرز کی استعداد کارکو مزید بڑھا یا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے سی آر اومیں موجود سافٹ وئیرز کی استعداد کار کومزیدبڑھایا جائے گا۔سی آئی اے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے۔ سی آئی اے کارکردگی کے لحاظ سے لاہور پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ شہریوں کی توقعات پر پورا اُتری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے سی آر او اور سی آئی اے کے ساتھ میٹنگز میں کیا۔ میٹنگز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس پی سی آر او بلال قیوم، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سمیت سی آئی اے ڈویژنل ڈی ایس پیز نے بھی شرکت کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کو کریمنل ریکارڈ آفس پر اہم بریفنگ بھی دی۔ایس پی سی آر او بلال قیوم نے برانچز کی ورکنگ کے بارے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرزمیں کریمنل ریکارڈ آفس کی مختلف برانچز میں فرداً فرداً سٹاف کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سی آر اومیں موجود سافٹ وئیرز کی استعداد کار کومزیدبڑھانے کے لیے اہم ہدایات جاری کئے اورمقدمات کی تفتیش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی باآسانی رسائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایس پی سی آرکو ڈویژن کی سطح پر سی آر او سافٹ ویئر آپریٹرز کی کمی کو فوری پورا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں سی آئی اے افسران سے بھی میٹنگ کی جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سمیت ڈویژنل ڈی ایس پیز کی شرکت کی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے میٹنگ میں سی آئی اے پولیس کی ورکنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا اورسی آئی اے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات بھی جاری کیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے کہا کہ سی آئی اے کارکردگی کے لحاظ سے لاہور پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

جو محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ شہریوں کی توقعات پر پورا اُتری ہے اور آئندہ بھی پوری لگن اور محنت سے اپنا کام جاری رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -