سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،شہباز گل

سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ ہوتا ہے اور پانی زیادہ ہو تو کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے،شرم زیادہ نہیں چاہیے بس تھوڑی سی شرم سے بھی عوام کو ریلیف مل جائے گا، آپکے موٹے چوہے یہ گندم کھا گئے اور چوری کر گئے ان چوہوں کو مارنے کے لیے 5 کروڑ کی گولیاں عوام کے پیسے سے خریدی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بارش اور پانی والے بیان پر طنز کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے، پانی تو زیادہ موجود ہے اب بس شرم کی کمی ہے شرم زیادہ نہیں چاہیے بس تھوڑی سی شرم سے بھی عوام کو ریلیف مل جائے گا۔ سندھ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، پورے ملک کی نسبت سندھ میں آٹا مہنگا بیچا جا رہا ہے، آپکے موٹے چوہے یہ گندم کھا گئے اور چوری کر گئے آپ نے ان چوہوں کو مارنے کے لیے 5 کروڑ کی گولیاں عوام کے پیسے سے خریدی، چوہوں کو تو شرم سے مر جانا چاہیے تھا کہ اپنی چوری آپ چوہوں پر ڈال رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ نیب نے حال ہی میں 15 ارب کی چوری میں سے 10 ارب ریکور کیے ہیں 5ارب اب بھی باقی ہے، انہو ں نے کہا کہ 12سال سے سندھ میں حکومت کرنے والے کر اچی سے بارش کا پا نی نہیں نکال سکتے کچر ا ان سے نہیں اٹھایا جا تا ان کو صرف کرپشن کر نا آتی ہے تین نسلو ں تک حکومت کرنے والے آج کراچی کا حال دیکھ لے ایک بارش کے بعد سارا کراچی ڈوب جا تا ہے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -