ایران میں ساڑھے 3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں،حسن روحانی

    ایران میں ساڑھے 3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں،حسن روحانی

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 سے ساڑھے 3 کروڑ افراد ممکنہ طور پر کورونا کے خطرے کی زد میں ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تقریبا 14 ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔

حسن روحانی

مزید :

صفحہ اول -