پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں مذاکراتی ٹیم،ایم ڈی پیف ندیم سرور، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی سی لاہور دانش افضال،سی ای او ایجوکیشن لاہور، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر اور اے سی سٹی تبریز مری اور پیف پارٹنرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزکرات میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز نے ایم ڈی پیف اور انتظامیہ کو اپنے مطالبات بارے میں آگاہ کیا۔ ایم ڈی پیف ندیم سرور نے پیف پارٹنرز کے نمائندگان کو جائز مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

علاقائی -