تلونڈی:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوامی حلقوں میں تشویش

تلونڈی:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوامی حلقوں میں تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تلونڈی (نامہ نگار)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوامی حلقے تشویش میں مبتلا۔ ریگولر ادویات کھانے والے حساس مریض قیمتیں بڑھنے سے پریشان۔ حکومت سے ادویات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر ریگولر ادویات کھانے والے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی شہریوں راشد منہاس،منظور،ذوالفقار،ناصر،بسکر علی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کی بدولت کاروبار بالکل ٹھپ ہیں جبکہ طوفانی مہنگائی نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن کررکھی ہے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے حکومت ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اٖضافہ واپس لیکر ریگولر ادویات استعمال کرنے والے مریضوں پر رحم کرے۔

مزید :

علاقائی -