گوجرانوالہ: محکمہ مال کا پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ: محکمہ مال کا پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، گوہر نفیس کی خصو صی ہدایات پر،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع گجرات میں کارووائی کرتے ہوئے،محکمہ مال کے پٹواری،خضر حیات کو7,000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے تفصیل کے مطابق رحمت بی بی زوجہ قمر صفدر سکنہ باہووال تحصیل و ضلع گجرات کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی کہ وہ اپنی اراضی کی بابت وراثت انتقال کی غرض سے کچہری گیا جہاں پر خضر حیات حلقہ پٹواری نے محکمہ مال کے ریکارڈ میں نام کی درستگی اور وراثت کا انتقال کرنے کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت طلب کیے بڑی منت سماجت پر کام شروع کرنے کے لئے سات ہزار روپے دینے پر رضا مند ہوا جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضلع گجرات، سید سجاد حیدر زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری، ملزم خضر حیات، حلقہ باہووال کو سات ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -